دہلی۔کٹرا ریل سروس سے کٹرا میں تیرتھ یاتریوں کی تعداد میں اضافے کی توقع۔ انشل گرگ

تاثیر 27  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں، 27 جنوری: دہلی سے سری نگر تک براہِ راست ریل کنیکٹیویٹی کے منصوبے سے ماتا ویشنو دیوی کے تیرتھ یاتریوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کی توقع ہے۔ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ تیرتھ یاتریوں کی سہولت کے لیے کٹرا ریلوے اسٹیشن پر ایک جدید سہولت مرکز قائم کیا گیا ہے، جہاں یاتری اپنی رجسٹریشن آسانی سے مکمل کر سکتے ہیں۔ شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) انشل گرگ نے کہا کہ کٹرا کو ایک اہم علاقائی مرکز کے طور پر ترقی دینے کے لیے کئی بڑے منصوبے جاری ہیں۔ ان میں تریکوٹہ پہاڑیوں کے پریکرمہ مارگ پر چار مندروں کی تعمیر، شیو کھوری مندر تک رسائی بہتر بنانے کے لیے ہیلی پیڈ کی تعمیر، اور خطے میں سیاحت کے فروغ کے دیگر منصوبے شامل ہیں۔