بیجاپور کے نیشنل پارک انکاؤنٹر میں 3 نکسلائیٹ ہلاک

تاثیر  12  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بیجاپور، 12 جنوری :چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں مدیڑ پولیس اسٹیشن کے تحت بندیپارا کورنجیڈ نیشنل پارک علاقے میں اتوار کی صبح سے پولس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ تلاشی مہم کے دوران نکسلیوں نے سیکورٹی فورسز کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں اب تک تین نکسلی مارے گئے ہیں اور خودکار ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ ان کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، حالانکہ پولیس نے سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ بیجاپور کے اے ایس پی مینک گرجر نے بتایا کہ بانڈے پارہ کورنجیڈ نیشنل پارک علاقے میں نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز کو روانہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انکاؤنٹر سے متعلق تفصیلی معلومات فوجیوں کی واپسی کے بعد دی جائے گی۔