تاثیر 10 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
اورنگ آباد ، 10 جنوری:میونسپل کارپوریشن نے شہر کے ناریلی باغ میں 4 مالکان مکان کے پانی کے کنکشن منقطع کردیئے ہیں جن پر ایک لاکھ روپے سے زائد کا جائیداد ٹیکس بقایاہے۔
میونسپل کارپوریشن بقایا پراپرٹی ٹیکس اور واٹر چارجز کی وصولی کی مہم کو مسلسل اور مؤثر طریقے سے نافذ کر رہی ہے۔ کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر جی سری کانت کے حکم کے مطابق، ایک لاکھ روپے سے زیادہ بقایا جائیداد کے مالکان سے وقتاً فوقتاً جائیداد ٹیکس ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ تاہم، چونکہ جائیداد مالکان کی ایک بڑی تعداد نے ابھی تک اپنا ایک لاکھ روپے کا بقایا جائیداد ٹیکس ادا نہیں کیا ہے، اس لیے اب کمشنر کے حکم کے مطابق اور ڈپٹی کمشنر اپرنا تھیٹے کی ہدایت پر ایسے مالکان کے پانی کے کنکشن منقطع کر دیے جائیں گے۔