لاس اینجلس کے نزدیک جنگلات میں لگی آگ سے 5 افراد ہلاک

تاثیر  09  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن ،09جنوری :امریکی شہر لاس اینجلس کے نزدیک جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، فائر فائٹرز کی مدد کے لیے نیشنل گارڈز کے اہلکار تعینات کر دیے گئے, چار مقامات پر لگی آگ سے 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق آگ لاس اینجلس کے رہائشی علاقے پیسیفک پیلیسیڈ میں منگل کی صبح لگی۔
بے قابو آگ سے ایک ہزار سے زائد گھر اور کاروباری مراکز راکھ کا ڈھیر بن گئے، آگ سے نقصانات کا تخمینہ 50 ارب ڈالر سے بھی زائد ہوگیا ہے۔
آگ کے شعلوں نے التادینا علاقے کی مسجد التقوی کو بھی لپیٹ میں لے لیا، ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے اربوں روپے مالیت کے گھر بھی تباہ ہوگئے، آگ بجھانے کیلئے اہلکار اور پانی کم پڑگیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ تیز اور خشک ہوا کے سبب آگ تیزی سے پھیلی ہے۔