سیف علی خان پر حملہ کیس کے ملزم کو عدالتی تحویل میں بھیجا گیا

تاثیر 29  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 29 جنوری: فلم اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم محمد شریف الاسلام شہزاد کو باندرہ مجسٹریٹ کورٹ نے 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ ملزم کو پولیس حراست ختم ہونے کے بعد باندرہ پولیس نے بدھ کو باندرہ کورٹ میں پیش کیا تھا۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم بہت چالاک ہے اور اس نے جرم کرنے سے پہلے ایک ریکی بھی کی تھی۔ پولیس نے آج پھر ملزم کی پولیس تحویل کی درخواست کی تاہم ملزم کے وکیل نے کہا کہ اب ان کے موکل سے کسی قسم کی پوچھ گچھ کی ضرورت نہیں ہے۔ اس لیے ملزم کو عدالتی تحویل میں بھیجا جائے۔ فاضل جج نے کہا کہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے، اس لیے پولیس کی حراست کی مزید ضرورت نہیں۔ اگر تفتیش کے دوران کچھ نئے حقائق سامنے آتے ہیں تو نئے بی این ایس ایس قانون کے تحت بعد میں پولیس حراست کی درخواست کی جا سکتی ہے۔