نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تقریبا” 400 طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔
بھیونڈی ( شارف انصاری):- بروز بدھ بتاریخ 8 جنوری 2024 کو صبح نو بجے بھیونڈی شہر میں کے ایم ای سوسائٹی کے زیر انتظام لڑکوں کی تعلیم کے معروف ادارے رفیع الدین فقیہ بوائز ہائی اسکول میں سالانہ جلسئہ تقسیم انعامات و ثقافتی تقریب کا انعامات کیا گیا۔ پروگرام میں کے ایم ای سوسائٹی کے سینئر پیٹرن عبدالباسط پٹیل بحیثیت مہمان خاص مدعو تھے جب کہ مہمانان اعزازی کے طور پر کے ایم ای ایس پیٹرن عمار یاسین ماسٹر اور اسکول ہذا کے سابق طالب علم انجینئر توصیف شمیم فرید نے شرکت کی۔ کے ایم ای سوسائٹی کے نائب صدر ایڈوکیٹ یسین مومن،جنرل سیکریٹری دانیال قاضی،جوائنٹ سیکریٹری نوید کھربے،خازن فہد بوبیرے چئیرمین نوح خلیل پٹیل اور منیجنگ کمیٹی و اسکول کمیٹی اراکین نے پروگرام میں موجود رہ کر اسکول کی سرپرستی فرمائی۔ جلسہ میں مختلف نصابی اور ھم نصابی اور کھیل کود کی سرگرمیوں میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تقریبا 400 طلبہ کو معزز مہمانوں کے ہاتھوں اسکول کی جانب سے انعامات و ٹرافیوں سے نوازا گیا۔ اس جلسہ میں پنجم،ششم ،ہفتم اور ہشتم کے طلبہ نے بہت سے خوبصورت ایکشن گیت،مونو ایکٹ،قصہ گوئی ،نعت و حمد خوانی جیسی صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا۔جلسہ کا آغاز دو طلبہ کے ذریعہ تلاوت کلام پاک و ترجمہ سے ہوا۔اسکول ہذا کے سربراہ پرنسپل محمد شبیر فاروقی نے اسکول کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور رواں تعلیمی سال میں اسکول کی مختلف نصابی و ہم نصابی کامیابیوں کا ذکر کیا۔ پروگرام کی نظامت اسکول ہذا کی معلمات فرحین خان اور سفینہ مومن نے بہترین انداز میں انجام دی جب کہ شفیع پٹیل نے مہمانان کا تعارف واستقبال کیا۔ انجینئر توصیف شمیم فرید نے طلبہ کو مستقبل کے لئے اپنے آپ کو بہتر انداز میں تیار کرنے کے لئے خصوصی ترغیب و رہنمائی کی۔ کے ایم ای سوسائٹی کے اعزازی جنرل سیکریٹری دانیال قاضی،مہمان خصوصی عبدالباسط پٹیل اور دیگر مہمانان نے بھی طلبہ و اساتذہ سے خطاب کیا۔ پروگرام میں سبھی اساتذہ و معلمات اور عملہ ء سپاہیان کا بھرپور تعاون شامل رہا۔ چئیرمین نوح پٹیل کے ذریعہ رسم شکریہ اور عامر بھورے کے ذریعہ راشٹرگیت کی ادائیگی پر پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔