امپھال ایسٹ میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد

تاثیر  25  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

امپھال، 25 جنوری : سیکورٹی دستوں کے ذریعہ امپھال مشرقی ضلع کے ہنگانگ تھانہ علاقے کے اوانگ پوٹسانگبم پہاڑی علاقے میں تلاشی آپریشن اور علاقے کے تسلط کے آپریشن کے دوران سیکورٹی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کا بہت بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔
برآمد شدہ سامانوں میں میگزین کے بنا ایک ایس ایل آر رائفل، میگزین کے بنا ایک ایس ایم جی کاربائن، بمع میگزین ایک .32 پستول (امریکی ساختہ)، دو دیسی ساختہ 51 ایم ایم مورٹار، دو .32 زندہ کارتوس، ایک نمبر 36 ہینڈ گرنیڈ (بغیر ڈیٹونیٹر)، ایک دستی بم نمبر 80 مارک-1، ایک اسموک شیل 50 میٹر اور ایک وائرلیس ریڈیو سیٹ (باؤفینگ)شامل ہیں۔