تاثیر 25 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
اجمیر، 25 جنوری : اجمیر درگاہ میں شیو مندر ہونے کا دعویٰ کر عرضی داخل کرنے والے وشنو گپتا پر فائرنگ کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اجمیر سے جے پور واپس آتے ہوئے ہفتہ کی صبح 6 بجے ان کی کار پر گولی چلائی گئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ تاہم پولیس نے فائرنگ کی تصدیق نہیں کی ہے۔ فائرنگ کے بارے میں گپتا نے کہا کہ یہ حملہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔گپتا نے بتایا کہ جیسے ہی فائر کی آواز آئی، میں نے ڈرائیور کو گاڑی بھگانے کو کہا۔ میں نے گاڑی کے پیچھے دیکھا تو دیکھا کہ دو موٹر سائیکل سوار آئے تھے۔ یہ حملہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے تاکہ میں اس کیس کو آگے نہ لے جا سکوں۔ مجھے پہلے بھی دھمکیاں مل چکی ہیں لیکن میں خوفزدہ نہیں ہوں۔