بھاگلپور میں بیگوسرائے کے انسپکٹر کی پٹائی،تماشا دیکھتے رہے لوگ 

تاثیر  16  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور16جنوری: بھاگلپور کے براری تھانہ علاقے کے بڑی کھنجر پور میں معمولی تنازعہ نے پرتشدد رخ اختیار کر لیا۔ جس میں بیگوسرائے میں تعینات سب انسپکٹر چندن کمار چودھری کی مبینہ طور پر کچھ نوجوانوں نے پیٹا ئی کردی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سب انسپکٹر چندن کمار چودھری ایک تنازعہ کے نمٹارہ کیلئے مقامی نوجوانوں سے بات چیت کرنیپہنچے تھے۔ اسی دوران نوجوانوں نے انسپکٹر کی پٹائی کر دی۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس سے پہلیمحلہ کیکچھ نوجوان گذشتہ منگل کی رات گھر سے گاڑی نکال رہے تھے۔
گزشتہ منگل کی رات محلے کے کچھ نوجوان گھر سے گاڑی نکال رہے تھے۔اسی دوران راستے سے جارہے داروغہ چندن کے پیر پر بائک سے ٹکر لگ گئی۔ اس کے بعد چندن کمار سے مقامی نوجوانوں کی کہا سنی ہوگئی اور دیر رات ہی ڈائل 112کی ٹیم کو فون کیا گیا۔ ٹیم کے پہنچنے پر نوجوان نے انسپکٹر سے معافی مانگ لی۔