پوروانچلیوں کے معاملے پر بی جے پی نے کیجریوال کے گھر تک مارچ نکالا

تاثیر  10  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 10 جنوری : دہلی بی جے پی پوروانچل مورچہ کے کارکنوں نے جمعہ کو اشوک روڈ سے عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کی رہائش گاہ تک پوروانچل سمان مارچ نکال کر مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پوروانچل کے لوگوں کے خلاف مبینہ ریمارکس کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا اور انہیں حراست میں لے لیا۔ تاہم بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا۔