الموڑہ جمرانی بینڈ دھولاچھینی کے قریب کار کھائی میں گر گئی، 02 ہلاک

تاثیر  14  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

الموڑہ، 14 جنوری :رات دیر گئے ضلع الموڑہ جمرانی بینڈ دھولاچھینی نوگاؤں پپلی کے قریب ایک کار کھائی میں گرنے سے 02 افراد کی موت ہو گئی اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ گاڑی میں کل 03 افراد سوار تھے۔ پولیس کے مطابق کافلی گیر باگیشور روڈ سے جمرانی بینڈ کی طرف جاتے ہوئے کار بے قابو ہو کر سڑک سے تقریباً 200 میٹر نیچے گہری کھائی میں جا گری۔ گاؤں والوں نے ایک زخمی شخص کو کھائی سے نکال کر اسپتال پہنچایا۔ گاڑی میں کل تین لوگ سوار تھے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔ ٹیم کے جوانوں نے رات کی گہری تاریکی میں کافی کوشش کے بعد مین روڈ پر کھائی میں گرنے والے دونوں افراد کی لاشیں نکال کر شناخت کے لیے ضلعی پولیس کے حوالے کر دیں۔ مرنے والوں کے نام منوج سنگھ بشٹ ولد جگموہن سنگھ ساکنہ نوگاؤں، اجے سنگھ بشٹ اور زخمی کا نام پشکر سنگھ بھنڈاری ولد گردھر سنگھ ساکن نوگاؤں ہے۔