تاثیر 10 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
اورنگ آباد، 10 جنوری:اورنگ آباد میں الخیر کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی، جو گزشتہ 23 سالوں سے ضرورت مند افراد کو صرف ایک فیصد سروس چارج اور بغیر سود کے قرضے فراہم کر رہی ہے، کے نام سے سائبر مجرموں نے لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی کی ہے۔ یہ سائبر مجرم الخیر سوسائٹی کے نام کا غلط فائدہ اٹھا کر مختلف مقامات پر لوگوں کو بلا سود قرض دینے کا لالچ دے رہے ہیں۔
الخیر سوسائٹی کی مقبولیت اور بلا سود قرض کی فراہمی کے حوالے سے حال ہی میں ایک بڑے نیوز چینل نے خصوصی پروگرام نشر کیا تھا جس میں اسلام میں سود کی حرمت اور الخیر کے ذریعے بلا سود قرضوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ اس پروگرام کے نشر ہونے کے بعد کچھ سائبر مجرموں نے اس ویڈیو کا غلط استعمال کرتے ہوئے سینکڑوں لوگوں کو بلا سود قرض کا لالچ دے کر کروڑوں روپے کا دھوکہ دیا۔