پرگیانانند اور گوکیش کے درمیان مقابلہ ڈرا

تاثیر 27  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

وجک آن زی، 27 جنوری : گرینڈ ماسٹر آر پرگیانانند نے ٹاٹا اسٹیل ماسٹرز شطرنج ٹورنامنٹ کے آٹھویں راؤنڈ میں عالمی چیمپئن ڈی گوکیش کے ساتھ سنسنی خیز ڈرا کھیلا۔برلن ڈیفنس میں سفید مہروں کے ساتھ کھیلتے ہوئے، پرگیانانندنے سازگار پوزیشن بنائی، لیکن گوکیش نے اپنے بہترین دفاع سے کھیل کو برابر ی پر بنائے رکھا۔
کھیل کے دوران گوکیش نے کاونٹر پلے کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مہرے کی قربانی دی۔ اگرچہ پرگیانانند نے اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی لیکن کھیل برابری کے قریب بنا رہا۔جیسے ہی رانیوں کا تبادلہ ہوا، کھیل ایک روک اور پیادے کے فائنل میں پہنچ گیا، جہاں گوکیش نے شاندار حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک باہری پاس پیادہ بنا لیا۔ پرگیانانند کو اسے روکنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔ میچ 33 چالوں کے بعد برابری پر ختم ہوا۔