تاثیر 14 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں, 14 جنوری :وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کے روز اکھنور کے سرحدی علاقے میں 108 فٹ بلند قومی پرچم لہرا کر حب الوطنی کا شاندار مظاہرہ کیا اور ایک تاریخی وراثتی میوزیم کا افتتاح کیا۔ یہ تقریب سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان منعقد ہوئی، جہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور اعلیٰ فوجی افسران نے ان کا استقبال کیا۔ٹنڈا آرٹلری بریگیڈ میں منعقدہ نویں یوم سابق فوجی دن کی تقریب میں وزیر دفاع نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف بھی ان کے ہمراہ تھے۔میوزیم میں جموں و کشمیر میں مختلف جنگوں کے دوران استعمال ہونے والے تاریخی ہتھیار اور جنگی ہیروز کے مجسمے نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں، جو قوم کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتے ہیں۔دفاعی ترجمان کے مطابق، اس پروگرام میں جموں، اکھنور، پلنوالہ، رکھموٹھی، نوشہرہ اور سندربنی سمیت دیگر علاقوں سے ایک ہزار سے زائد سابق فوجیوں نے شرکت کی۔