تاثیر 23 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 23 جنوری: دہلی ہائی کورٹ نے ٹیرر فنڈنگ کیس میں ایم پی انجینئر رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے این آئی اے کو نوٹس جاری کیا ہے۔ ہائی کورٹ نے درخواست ضمانت پر اگلی سماعت 30 جنوری کو کرنے کا حکم دیا۔
انجینئر رشید نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرکے ضمانت کی مانگ کی ہے۔ انجینئر رشید نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے ایک عرضی دائر کی ہے، جس میں پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے 24 دسمبر 2024 کو ضمانت کی درخواست پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ درخواست میں ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کی درخواست ضمانت پر جلد سماعت کی جائے۔ اس سے قبل انجینئر رشید نے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں عرضی داخل کر کے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں شرکت کے لیے عبوری ضمانت کا مطالبہ کیا تھا۔