تاثیر 06 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ہگلی، 06/جنوری (تاثیر بیورو) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے جنم دن پورے مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے کارکنوں نے جوش و خروش اور محبت کے ساتھ منایا۔ بہت سی جگہوں پر مختلف طرز کے پروگرام بھی کۓ گۓ۔ کل شام کو چاپدانی میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 10 میں واقع انگس میں چاپدانی ترنمول ٹاؤن مائنوریٹی سیل کی جانب سے دیدی ممتا بنرجی کا جنم دن منایا گیا۔ نہ صرف کیک کاٹا گیا بلکہ غریبوں اور ضرورت مندوں میں کمبل کی تقسیم بھی کی گئی۔ اس موقع پر ترنمول کانگریس کے ضلع صدر اور ایم ایل اے ارندم گوئن، چاپدانی میونسپلٹی کے چیرمین سریش مشرا، مقامی کونسلر سلیم قریشی، سورج گپتا، جیتندر سنگھ، بکرم گپتا، کشور کیوٹ، سنجیو سنگھ، رتن ساؤ، بیدیا باٹی میونسپلٹی کے چیئرمین پنٹو مہتو، رشڑا ترنمول کانگریس مائنوریٹی سیل کے چیئرمین محمد نسیم، چاپدانی ترنمول کانگریس کے مائنوریٹی سیل کے چیئرمین قمر الدین اور دیگر لوگ موجود تھے۔ ترنمول کانگریس کے تمام مقررین نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی لمبی عمر اور صحت مندی کی دعا کی اور ساتھ ہی ریاست اور عوام کے لئے مزید خدمت کرنے کی تمنا کی گئی۔ ممتا بنرجی کی قیادت میں ماں ماٹی مانش حکومت ریاست میں جو ترقیاتی کام ہوۓ ہیں اس کا بھی ذکر کیا گیا۔