تاثیر 09 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دیما ہساو (آسام)، 09 جنوری : ریاست کے دیما ہساو کے پہاڑی ضلع میں امرانگسو سے 25 کلومیٹر دور آسام-میگھالیہ سرحد پر 3 کلو میٹر پر کوئلے کی کان میں پیش آنے والے حادثے کے چوتھے دن غوطہ خوروں کی مدد سے آج صبح دوبارہ بچاؤ آپریشن شروع کیا گیا۔ حادثے کے تیسرے دن کی صبح غوطہ خوروں نے کان سے ایک لاش نکالی تھی۔ اس کے بعد دن بھر مہم کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔
فرسٹ بٹالین این ڈی آر ایف کے ایک سینئر افسر نے آج بتایا کہ بحریہ، فوج، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور دیگر ایجنسیاں راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔ علاقے میں بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ این ڈی آر ایف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کان کی گہرائی 200 میٹر ہے، جسے شروع میں 300 میٹر بتایا گیا تھا۔ کوئلے کی کان میں اب بھی 50 سے 60 فٹ پانی بھرا ہوا ہے۔ اس سے نکلنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔