ڈوڈہ پولیس نے چوری کی واردات کو حل کیا

تاثیر  02  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں, 2 جنوری:ڈوڈہ پولیس نے چوری کے ایک معاملے کو محض چوبیس گھنٹوں میں حل کرتے ہوئے مسروقہ رقم برآمد کر لی اور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق، یکم جنوری کو اجے کمار ولد سیوا رام ساکنہ گھٹ ڈوڈہ نے پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں ایک شکایت درج کروائی، جس میں کہا گیا کہ 31 دسمبر کی رات میڈیکل کالج گھٹ ڈوڈہ کے قریب واقع ایک مندر کے تالے توڑ کر بھاری رقم چرائی گئی ہے۔شکایت موصول ہونے پر پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں ایف آئی آر درج کی گئی اور تفتیش کا آغاز کیا گیا۔ایس ایس پی ڈوڈہ، سندیپ مہتا کی ہدایت پر انسپکٹر پرویز احمد کھانڈے، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ڈوڈہ کی سربراہی میں ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔