خادم اردو استاذی سہسرام ڈاکٹر شاہین سلطانہ نوازی گئیں اردو نیشنل ایوارڈ سے

تاثیر  10  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع ہیڈکوارٹر سہسرام میں واقع شیرشاہ سوری انٹر لیول اسکول کی متحرک استاذ و خادم اردو ڈاکٹر شاہین سلطانہ کو بہار اردو اکادمی پٹنہ کے عظیم الشان ہال میں اردو کی مسلسل خدمات کے باعث انھیں اردو نیشنل ایوارڈ و اعزاز سے نوازا گیا ہے، یہ اعزاز انہیں قومی اردو ٹیچرس ایمپلائز یونین کے قومی صدر چودھری واصل علی گجر نے دیا ۔ اعزاز سے نوازے جانے کے بعد استاذی محترمہ ڈاکٹر شاہین سلطانہ نے کہا کہ انہیں یہ اعزاز اردو زبان کی خدمت اور اسکول کے طلباء میں اردو زبان کے بارے میں آگاہی، معلومات اور صلاحیت فراہم کرنے پر دیا گیا ہے، اعزاز و ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد انھوں نے کہا کہ اب ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے کہ میں اردو زبان کیلئے کچھ اور بہتر کر سکوں ۔ معلوم ہو کہ ڈاکٹر سلطانہ اپنے سسرال کے گھر محلہ نورنگنج سہسرام ​​میں مقیم ہیں جو سماجی کارکن امتیاز حسین انصاری عرف گلریز انصاری کی ایک پڑھی لکھی اور ہونہار بیوی کے طور پر یہ ثابت کر رہی ہیں کہ میں آپ کو ہمیشہ خوش رکھنا اور دیکھنا چاہتی ہوں، ڈاکٹر سلطانہ نے پٹنہ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کے ساتھ NET کوالیفائی ہیں اور بلند پایہ مقام حاصل کر رہی ہیں، وہ بچپن سے ہی پڑھائی میں بہت تیز تھیں ۔ ڈاکٹر شاہین سلطان کیمور ضلع ہیڈ کوارٹر بھبھوا کے رہائشی مختار انصاری کی تین بیٹیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں تاہم ڈاکٹر شاہین سلطانہ کے اعزاز پانے کے بعد بہت سے لوگوں نے انہیں مبارکباد بھی دی ہے جسمیں خاص طور پر ڈاکٹر اے کے علوی، پروفیسر ایس کے جبیں، پروفیسر  فرزانہ پروین، ڈاکٹر سریندر کمار پاسوان، ڈاکٹر شوئیتا، رنجن گپتا، اجول کمار، جا ید صابری، حکیم خلیق الزماں، اشتیاق احمد، اسلم انصاری، توحید اعظم ایڈوکیٹ، محمد نعمان، انکر پاسوان، ودیا ساگر، رمیش کمار، کنہیا چوبے، ڈاکٹر آشا تیواری، اجئے  کمار سنگھ کے علاوہ درجنوں لوگوں کے نام شامل ہیں ۔