تاثیر 17 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ٹیکساس، 17 جنوری: امریکی ارب پتی ایلن مسک کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کا اسٹار شپ راکٹ مشن ناکام ہوگیا۔اسپیس ایکس نے کہا کہ جمعرات کو ٹیک آف کے فوراً بعد ہی دقتیں پیش آنے لگی تھیں، جس کی وجہ سے مشن کا اگلا مرحلہ مکمل نہ ہو سکا۔
اس ناکامی پراسپیس ایکس نے ایک بیان جاری کیا ہے۔، کمپنی نے کہا کہ اسپیس ایکس نے جمعرات کی صبح اپنا اسٹار شپ راکٹ لانچ کیا۔ لانچنگ کے کچھ ہی دیر بعد خلائی جہاز کا اسپیس ایکس سے رابطہ منقطع ہوگیا اور تباہ ہونے کے بعد خلائی جہاز کا ملبہ ہوا میں پھیل گیا۔ ایلن مسک نے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کامیابی غیر یقینی ہے لیکن تفریح کی ضمانت ہے۔
یہ اسٹار شپ راکٹ کی ساتویں آزمائشی پرواز تھی۔ اسپیس ایکس کے مشن کنٹرول کے کمیونیکیشن مینیجر نے بتایا کہ اسٹار شپ کے ساتھ رابطہ منقطع ہونے کی وجہ بالائی مرحلے میں تکنیکی خرابی رہی۔ چند منٹوں کے بعد خلائی جہاز مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور اس کا ملبہ آسمان پر بکھر گیا۔