سرینگر کے نوہٹہ میں آتشزدگی سے 5 مکانات تباہ

تاثیر  07  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سرینگر، 07 جنوری :سری نگر شہر کے نوہٹہ علاقے میں منگل کی صبح زبردست آگ لگنے سے کم از کم پانچ مکانات کو نقصان پہنچا۔فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے افسر نے بتایا کہ نوہٹہ کے بہودین صاحب محلے میں ایک مکان میں آگ بھڑک اٹھی اور جلد ہی آس پاس کے مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے۔ “بڑے پیمانے پر آگ میں کم از کم پانچ مکانات کو نقصان پہنچا۔ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے،۔ فی الحال اس واقعہ میں کء گھر تباہ ہو? ہیں اور کء کنبے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔