تاثیر 03 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سرینگر، 03 جنوری :سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعہ کی صبح فلائٹ آپریشن میں خلل پڑا کیونکہ وادی کشمیر میں گھنی دھند کے درمیان حد نگاہ کم ہو گئی تھی۔ سری نگر ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر جاوید انجم نے بتایا کہ گھنی دھند کی وجہ سے حد نگاہ بہت کم تھی جس کے نتیجے میں فلائٹ آپریشن میں خلل پڑا اور تمام پروازیں روک دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بصارت بہتر ہونے کے بعد فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہو جائے گا اور ہمیں امید ہے کہ دوپہر میں یا چند گھنٹوں کے بعد پروازوں کو اترنے اور روانہ ہونے کی اجازت مل سکتی ہے۔ غور طلب ہے کہ وادی کشمیر میں صبح سے ہی گھنی دھند چھائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو آنے جانے میں دشواری کا سامنا ہے۔آخری اطلاع ملنے پر سرینگر ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن متاثر ہی تھا۔