تاثیر 17 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ہگلی 17/ جنوری (تاثیر بیورو) : رشڑا میلہ گذشتہ 4 جنوری کو شاندار اور آب و تاب کے ساتھ آغاز ہوا اور اس کا افتتاح ایم پی کلیان بنرجی کے ہاتھوں کیا گیا۔ اس دن سے روزانہ میلہ میں مختلف طرز کے شقافتی پروگرام ہوۓ۔ بنگلہ، بھوجپوری اور ہندی گانوں کے علاوہ ڈرامہ اور مشاعرہ بھی ہوۓ۔ یہی نہیں اس میلہ میں مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کی بھی جمگھٹ رہی۔۔ ایک طرف مختلف ثقافتی پروگراموں سے لوگ محظوظ ہوۓ وہیں اس میلہ میں 300 مختلف اسٹالوں پر میلہ کے شائقین کی بھیڑدیکھی گئی۔ اپنی اپنی پسند کے لوگوں نے خریداری کی۔ کل شام کو میلہ کا شاندار اختتام ہوا۔ مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو انعامات اور اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر رشڑا میونسپلٹی کے چیئرمین اور میلہ کے روح رواں بجۓ ساگر مشرا نے کہا یہ میلہ یادگار اور تاریخی ہوتا ہے۔ اس میلہ میں صرف رشڑا کے ہی نہیں بلکہ قرب و جوار کے لوگ بھی کثیر تعداد میں آتے ہیں اور میلہ میں خریداری کے علاوہ ثقافتی پروگرام سے بھی محظوظ ہوتے ہیں۔ اس میلہ میں ہر زبان و مذہب کے لوگ شریک ہوتے ہیں اور یہ میلہ گنگا جمنی تہذیب کا نمونہ پیش کرتا ہے۔