تاثیر 29 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 29 جنوری: ہندوستان کے گرینڈ ماسٹر ڈی گوکیش نے نیدرلینڈز کے وجک آن زی میںجاری ٹاٹا اسٹیل شطرنج ٹورنامنٹ کے نویں راؤنڈ میں ہم وطن لیون لوک مینڈونکا کو شکست دے کر واحد لیڈر کے طور پر اپنی پوزیشن مضبوط کی۔
گوکیش، جو حال ہی میں سب سے کم عمر عالمی شطرنج چیمپئن بنے، نے 43 چالوں میں اپنی چوتھی جیت درج کی۔ اس جیت کے ساتھ، وہ ممکنہ نو میں سے 6.5 پوائنٹس کے ساتھ 10ویں راؤنڈ میں داخل ہونے والے واحد لیڈر بن گئے۔
دوسری طرف، آر پرگنانند، جو نویں راؤنڈ میں لیڈر کے طور پر آئے تھے، مقامی لیجنڈ انیش گری سے ہار گئے۔ ازبکستان کے نودیربیک عبدالستاروف اور سلووینیا کے ولادیمیر فیدوسیف اب پرگنانند سے آگے نکل گئے ، جس سے وہ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔