حکومت بدلی تو لوگوں کو ہراساں کرنے والوں کو راحت نہیں ملے گی

تاثیر  09  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کولکاتہ، 09 جنوری : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر اور بیرک پور کے سابق ایم پی ارجن سنگھ نے سی آئی ڈی کی پوچھ گچھ سے پہلے سخت لہجے میں کہا کہ جن سرکاری افسران نے انہیں جھوٹے مقدمات کا بہانہ بنا کر ہراساں کیا ہے، حکومت بدلنے پر ایسے لوگوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے جمعرات کو بھوانی بھون روانہ ہونے سے قبل یہ انتباہ دیا۔
ارجن سنگھ پر بھاٹپاڑہ میونسپلٹی ریلیف فنڈ کی رقم کے غیر قانونی استعمال کا الزام ہے۔ اس سلسلے میں سی آئی ڈی نے نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی ارجن کو بھاٹپاڑہ میونسپلٹی کے ٹینڈر سے متعلق مالی بے ضابطگیوں کے معاملے میں بلایا گیا تھا۔