تاثیر 03 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سڈنی، 3 جنوری :بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان یہاں کھیلے جا رہے بارڈر گواسکر ٹرافی کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہو گیا ہے۔ بھارت نے جہاں پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں 185 رنز بنائے تھے وہیں آسٹریلیا کا بھی اپنی پہلی اننگز میں آغاز خراب رہا اور دن کا کھیل ختم ہونے پر آسٹریلوی ٹیم 9 رنز پر 1 وکٹ گنوا دی ہے۔ سیم کونسٹاس 7 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ عثمان خواجہ صرف 2 رنز بنانے کے بعد بمراہ کا شکار بن گئے۔
ہندوستان کی جانب سے پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 40 رنز رشبھ پنت نے بنائے۔ پنت کے علاوہ رویندر جڈیجہ نے 26، کپتان جسپریت بمراہ نے 22 اور شبھمن گل نے 20 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے اسکاٹ بولینڈ نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔