بھارت نے ون ڈے میں اپنا سب سے بڑا اسکور بنایا، جمائمہ کی سنچری

تاثیر  12  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ،12جنوری:بھارتی خواتین ٹیم نے راجکوٹ میں تاریخ رقم کردی۔ آئرلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ہندوستان نے 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 370 رنز بنائے۔ خواتین کے ون ڈے میں یہ ہندوستان کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔ اس سے قبل 2017 میں ہندوستان نے وڈودرا میں آئرلینڈ کے خلاف دو وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنائے تھے۔ یہ خواتین کے ون ڈے میں مجموعی طور پر 15 واں سب سے زیادہ اسکور ہے۔