خانقاہ اسٹیٹ ایڈیڈ مسلم گرلس مڈل اسکول عمارت گرانے و زمین قبضہ کرنے کی پھر ملی دھمکی

تاثیر  14  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) خانقاہ اسٹیٹ وقف نمبر 122A+B دائرہ کبیر گنج سہسرام ​​ضلع روہتاس امداد یافتہ مسلم گرلس مڈل اسکول کی عمارت کو توڑ کر زمین پر قبضہ کر اسے فروخت کرنے کی دھمکیوں کے ساتھ متولی کم سکریٹری کو جان سے مارنے کی بات بھی اب لوگوں نے کرنی شروع ک دی ہے مورخت 12 جنوری 2024 کو ایسی دھمکیاں دوسری مرتبہ دی گئی ہے، لوگوں کے ذریعہ کہا جا رہا ہے کہ نہ ہٹنے کی صورت میں سجادہ نشین و متولی کم سیکرٹری برہان الدین احمد کو اغوا کر قتل کر دینگے ۔ سب ڈویژن ڈہری اور سہسرام ​​کے لینڈ مافیا نامعلوم 10 افراد گزرے اتوار کو اسکول گئے اور تہوار مکر سنکرانتی یعنی کھچڑی کے بعد اسکول کو منہدم کرنے اور اسکول پر قبضہ کرنے کی دھمکی دی اور اپنی شناخت سہسرام ​​کے بلہاڑی، فضل گنج، کورائچ، گورکچھنی، ذکی بیگھہہ ڈہری کا رہنے والا بتایا ۔ خانقاہ اسٹیٹ کے سجادہ نشین برہان الدین احمد نے یہ معاملہ اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لایا ہے اور اس میں ملوث تمام زمین قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی ہے، انہوں نے بتایا کہ اسکول کی اراضی کو بلاک لسٹ میں درج کر لیا گیا ہے شہر کے عام لوگوں سے درخواست کی گئی کہ وہ مافیا کی سازش کا نشانہ بننے سے گریز کریں اور کہا گیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر سب کی نشاندہی کر قانونی کارروائی کی جائیگی ۔