تاثیر 07 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
خواتیں مشروم کی کاشت کرکے خود انحصار بن سکتی ہیں:- ڈاکٹر ونود کمار
ارریہ :- ( مشتاق احمد صدیقی ) 12 روزہ مشروم کی پیداوار کا تربیتی پروگرام گزشتہ دنوں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، جس میں مرکز کی باغبانی ڈاکٹر سمن کماری نے مشروم کی پیداوار کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس تربیتی پروگرام کا افتتاح سینئر سائنسدان اور مرکز کے سربراہ ڈاکٹر ونود کمار نے کیا اور اپنے افتتاحی سیشن میں ضلع کے پریم نگر، اترا اور ارریہ آر ایس سے آنے والی خواتین ٹرینیوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ خواتیں مشروم کی کاشت کرکے خود انحصار بن سکتی ہیں اور اپنی روزی روٹی کا سامان مہیا کرسکتی ہیں اور ساتھ ہی بغیر زمین کے بہت کم وقت میں اچھا منافع کما سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دیہی خواتین اور بچے جو غذائی قلت اور خون کی کمی کا شکار ہیں، مشروم کھا کر اپنی غذائی قلت پر قابو پا سکتے ہیں۔ اپنے تربیتی سیشن میں، سنٹر کی ٹرینر محترمہ سمن کماری نے تربیت حاصل کرنے والوں کو بٹن مشروم اور ڈھیگری مشروم کی پیداوار کے مختلف پہلوؤں پر تربیتی اور عملی طور پر تربیت دینے کے طریقے سکھائے۔ اس تربیتی سیشن میں مرکز کے سائنسدانوں ڈاکٹر سنجیت کمار، ڈاکٹر اے کے موریہ، ڈاکٹر نکیتا مشرا، آفتاب عالم، امیت آنند کمار، گوتم کمار نرالا، منیش کمار وغیرہ نے اس پروگرام میں براہ راست اور بالواسطہ تعاون کیا۔ واضح رہے کہ اس ٹریننگ میں 22 خواتین نے ٹریننگ لیں۔