پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیدی

تاثیر  19  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ملتان ،19جنوری :ملتان ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 157 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف ملا ہے۔پہلی اننگ کے بعد آج ایک مرتبہ پھر ساجد خان ویسٹ انڈیز ٹیم کے بیٹرز کے لیے مشکل بن گئے۔اسپنر ساجد خان کی بدولت پاکستان نے 12.5 اوورز میں ہی ویسٹ انڈیز کی چار وکٹیں صرف 37 رنز پر حاصل کرلیں۔
بعدازاں نعمان علی نے بھی ایک وکٹ لے کر ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم کو واپس پویلین بھیج دیا۔اس کے بعد بھی پاکستانی بولرز مسلسل ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کو پریشان کرتے رہے۔
ویسٹ انڈیز کی چھٹی وکٹ 95 رنز پر گری جس کے بعد لگاتار 3 وکٹس 123 رنز پر گریں۔نعمان علی نے 54 رن پر ویسٹ انڈیز کی پانچویں وکٹ حاصل کی اور میچ پاکستان کے لیے مزید آسان کردیا۔
اس سے قبل آج سعود شکیل اور کامران غلام نے تیسرے دن کھیل کا آغاز کیا تاہم یہ پہلا سیشن قومی ٹیم کے لیے کچھ خاص نہ رہا اور 109 رنز پر پاکستان کی چوتھی، 113 رنز پر پانچویں اور 132 رنز پر چھٹی وکٹ گر گئی۔سعود شکیل2، محمد رضوان 2 اور کامران غلام 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بعدازاں بھی پاکستان کی جلد وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔