غیر قانونی لاٹری کاروبار میں پٹنہ ایس ٹی ایف نے کی چھاپہ ماری،چھ گرفتار،لیپ ٹاپ لاٹری ٹکٹ ضبط

تاثیر  14  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

           سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) پٹنہ ایس ٹی ایف نے روہتاس ضلع کے ڈہری ٹاؤن میں چھاپہ مار کر غیر قانونی لاٹری ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے، آج دوپہر تقریباً 12 بجے ایس ٹی ایف، ڈی آئی یو اور ضلع پولس کی مشترکہ ٹیم نے بارہ پتھر محلہ میں تین مکانات پر چھاپہ مارا جو لاٹری بیچنے والوں کے تھے، مرکزی ملزم راجیش گپتا کے تین ملازمین کھیرو کمار، ریشو کمار، شیوم کمار اور چھتیس گڑھ کے رہنے والے اسکے بڑے بھائی سنیل گپتا کو اسکے گھر سے گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم راجیش گپتا فرار ہو گیا جس گھر سے ایک الماری، کئی آلات اور لاٹری کے ٹکٹ برآمد کئے گئے ہیں، دوسرے ملزم اوم پرکاش پاسوان اور اسکے بیٹے کو بھی اسکے گھر سے حراست میں لیا گیا ہے، وہاں سے بھی لیپ ٹاپ، موبائل اور لاٹری ٹکٹ ضبط کئے گئے ہیں، تیسرے ملزم گوپال کے گھر سے کوئی گرفتاری نہیں ہو سکی ہے ۔ واضح ہو کہ راجیش گپتا کافی عرصے سے مکسنگ لیب کی آڑ میں غیر قانونی لاٹری کا کاروبار کر رہا تھا ۔ اس سلسلے میں روہتاس ایس پی روشن کمار نے بھی بتایا کہ پٹنہ سے ایس ٹی ایف، ڈی آئی یو اور ضلع پولس کی ٹیم نے ڈہری کے بارہ پتھر علاقے میں ایک مشترکہ چھاپہ ماری کی ہے جسمیں چھ لوگوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور انکے پروفائل بھی تیار کئے جا رہے ہیں ساتھ ہی آگے کی کارروائی جاری ہے ۔