پولیس نے بارہمولہ میں 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ ممنوعہ اشیاء برآمد

تاثیر  12  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

سرینگر، 12 جنوری:سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے بارہمولہ میں پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء￿ برآمد کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ چندوسہ کی پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس چندوسہ کی سربراہی میں ٹھنڈہ کاسی چندوسہ میں قائم ناکے پر ایک شخص کو روکا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 56 گرام ممنوعہ چرس برآمد ہوئی۔ بعد ازاں اس کی شناخت محمد شعبان ولد مرحوم غلام محمد ساکنہ دڈبگ کے نام سے ہوئی۔ اس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔ اسی طرح تھانہ بونیار کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس بونیار کی سربراہی میں لمبر بونیار میں قائم ناکے پر دو افراد کو روکا۔