رفیع الدین فقیہ بوائز ہائی اسکول میں غلام محمد مومن ویمینس کالج کے زیر اہتمام اسکول کنیکٹ پروگرام کا انعقاد

تاثیر  13  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کالج کی پرنسپل اور پروفیسروں کے ذریعہ نئی تعلیمی پالیسی کے متعلق تقریبا ۲۰۰ طلبہ و اساتذہ کی رہنمائی کی گئی۔

بھیونڈی (شارف انصاری):- رفیع الدین فقیہ بوائز ہائی اسکول کے اے وی آئی ہال میں بھیونڈی شہر کے معروف ادارے غلام محمد مومن ویمینس کالج کے زیر اہتمام طلبہ و اساتذہ کے لئے نئی تعلیمی پالیسی پر ایک رہنمائی سیشن کا انعقاد عمل میں آیا۔اس پروگرام میں جی ایم مومن ویمنس کالج کی پرنسپل محترمہ ڈاکٹر تبسم شیخ،پروفیسر عمر فاروق,ڈاکٹر سویتا سوکمار نے بحیثیت مہمان مقررین شرکت کی۔ہیڈماسٹر محمد شبیر فاروقی نے پروگرام کی غرض و غایت بیان کی اور مہمانان کا استقبال کیا-ڈاکٹر تبسم شیخ صاحبہ نے نئی تعلیمی پالیسی کے متعلق بہترین معلومات فراہم کی جب کہ معاون مقرروں نے پاور پوائنٹ  پریزینٹیشن کی مدد سے نئی تعلیمی پالیسی کے تحت ہونے والی مختلف تبدیلیوں کی معلومات طلبہ و اساتذہ کو فراہم کی۔رفیع الدین فقیہ بوائز ہائی اسکول کے سربراہ ہیڈماسٹر محمد شبیر فاروقی کی سربراہی اور نگرانی میں اس پروگرام کے انعقاد میں معاون ہیڈ ماسٹر شفیع پٹیل،معلمین نقی بھورے ظفرعالم خان ،آصف خان جامعی،سرفراز ملا اورشاداب انصاری و دیگرمعاونین کا تعاون حاصل رہا۔پروگرام کی نظامت بہترین انداز میں اسکول ہذا کے فعال معلم ظفر عالم خان نے انجام دی۔آصف خان جامعی کے ذریعہ رسم شکریہ پر پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔