صلاح الدین ایوبی میموریل اردو جونئیر کالج کی کامیابی

تاثیر  13  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- گزشتہ دنوں 24دسمبر 2024 بروز منگل صمد یہ جونئیر کالج کے زیر انصرام انٹر کالجیٹ سائنس سیوی کوئینز کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں بھیونڈی و اکناف سے 14 کالج شریک مقابلہ رہے۔ الحمدﷲ کالج ھذا کی نمائندگی کرنے والے طلباء و طالبات خان ام کلثوم انور علی انصاری، زویا ناز جنید اعظمی عماد الرحمن نصیر عالم نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوم انعام کے حقدار قرار دئے گئے۔انعام یافتہ طالب علموں کوکالج ھذا کے تمام سائنس اساتذہ کی رہنمائی حاصل رہیں۔ان طالب علموں کو صلاح الدین ایوبی میموریل اردو جونئیر کالج کے جملہ اسٹاف اور پرنسپل محترمہ ڈاکٹر عطیہ خان صاحبہ اور انتظامیہ نے مبارک باد پیش کیں۔