مدھیہ پردیش کے پتم پور میں زہریلے کچرے کو جلانے کے خلاف احتجاج تیسرے دن بھی جاری

تاثیر  04  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جبل پور، 4 جنوری : مدھیہ پردیش کے دھار ضلع کے پتھم پور میں بھوپال کی یونین کاربائیڈ فیکٹری سے زہریلے کچرے کو ٹھکانے لگانے کے خلاف مسلسل تیسرے دن بھی احتجاج جاری ہے۔ ہفتہ کی صبح تقریباً 10 بجے تارپورہ گاوں میں واقع رامکی اینویرو انڈسٹریز کی فیکٹری پر پتھراو کیا گیا۔ اس میں کچھ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اس کے بعد پولیس نے لوگوں کو فیکٹری سے بھگا دیا۔ وہیں سٹیزن کنزیومر فورم کے صدر ڈاکٹر پی جی ناجپانڈے اور سماجی کارکن رجت بھارگو نے یونین کاربائیڈ کوڑے کو ٹھکانے لگانے کے معاملے میں ا?ج این جی ٹی بھوپال میں عرضی داخل کی ہے، جس پر جلد سماعت کی مانگ کی گئی ہے۔