تاثیر 20 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بھیونڈی ( شارف انصاری):- :گزشتہ دنوں اردو چینل اور شعبہ اردو مبئی یونیورسٹی کے زیر اہتمام یو نیورسٹی کیمپس میں جشن اردو کا اہتمام کیا گیا۔جس کے تحت مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں عروس البلاد ممبئی بھیونڈی اور دیگر شہروں سے سیکڑوں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔مقام مسرت ہے کہ رئیس ہائی سکول اینڈ جونیئر کالج کے گیارہویں کامرس ڈی کے ہونہار طالب علم صائم رضوان شیخ نےفی البدیہہ مقابلۂ مضمون نویسی میں حصہ لیا اور “میری زندگی کا مقصد ۔۔۔۔” اس موضوع پر جامع مضمون لکھنے پر اول انعام کے حقدار قرار دیے گیے۔ طالب علم کی رہنمائی حنا فرحین مومن صاحبہ نے کی۔ اس نمایاں کامیابی پر کے ایم ای سوسائٹی کے جملہ عہدیداران و اراکین، پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری، اور تمام اسٹاف کی جانب سے انعام یافتہ طالب علم اور رہنما معلمہ کو مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔