تاثیر 13 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
رائے گنج کی ٹیم کوارٹر فائنل جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر گئی۔
ارریہ:- (مشتاق احمد صدیقی) سیمانچل گاندھی تسلیم الدین میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا دوسرا کوارٹر فائنل میچ ارریہ کے نیتا جی سبھاش اسٹیڈیم میں کھیلا گیا سیمانچل گاندھی تسلیم الدین میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا دوسرا کوارٹر فائنل میچ اسٹار ا ے ون کے درمیان کھیلا گیا، جس میں رائے گنج بنگال نے بکسر بہار کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی، دو کوارٹر فائنل میچز ابھی کھیلے جانے ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 18 جنوری کو اسی نیتا جی سبھاش اسٹیڈیم، ارریہ میں کھیلا جائے گا۔ یہ ٹورنامنٹ سیمانچل گاندھی تسلیم الدین کے یوم پیدائش 4 جنوری سے شروع ہوا جس میں بہار، بنگال، اتر پردیش اور نیپال کی کل سولہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میں مہمان خصوصی بہار کے سابق ڈیزاسٹر منیجمنٹ منسٹر، جوکی ہاٹ کے ایم ایل اے شاہنواز عالم ہوں گے، ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد میں ماڈرن اسپورٹس کلب کے عہدیداران اور کھلاڑی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ کمنٹری کے طور پر چاند اعظمی اور صدر عالم نے سامعین کو آنکھیں دیکھ کی کہانی سنائی۔ میچ کھیلتے ہوئے بہار پینل کے ریفری مسلسل تمام میچوں کو بہتر انداز میں کھیلا رہے ہیں۔ اس موقع پر پنکج پاٹھک، حسن رضا، وجے کشور پرساد، لالن سنگھ اور دیگر معززین میچ سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔ میچ میں تقریباً دس ہزار تماشائی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل آج ماڈرن اسپورٹس کلب ارریہ اور ٹاؤن کلب بنگال کے درمیان کھیلا جائے گا، رائے گنج بنگال اور کٹیہار بہار کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں، موقع پر کلب کے صدر ستیان شرن، سیکرٹری اشتیاق عالم، ذکی اختر انصاری، تنزیل احمد جھنو، شاداب شمیم، شکیل انصاری، وقار احمد معتصم زبیری اور عبدالغفار وغیرہ موجود تھے۔ مین آف دی میچ کا خطاب جونٹی مرمر کو دیا گیا۔