تاثیر 23 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع میں ڈہری-روہتاس روڈ پر بکوا موڑ کے قریب ایک سڑک حادثے میں ڈھیلا باغ گاؤں کا 30 سالہ نوجوان اروند پال اس وقت ہلاک ہو گیا جب وہ ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آ گیا، موٹر سائیکل سڑک پر پھسل گئی تو اس میں آگ بھی لگ گئی اور وہ خاکستر ہو گئی ۔ اس واقعہ میں شدید زخمی اروند کو مقامی لوگوں نے پہلے آٹو کے ذریعہ پرائمری ہیلتھ سنٹر پہنچایا وہاں علاج کے بعد اسے صدر اسپتال سہسرام ریفر کیا گیا لیکن راستے میں ہی اسکی موت ہوگئی، بائک پر سوار تینوں نوجوان بلتھوا گاؤں کا ہی رہنے والا ہے، موٹر سائیکل پر سوار پرنس کمار کو شدید چوٹ آئی ہے اور اسکا علاج چل رہا ہے ۔ اس واقعہ کے بعد مشتعل لوگوں نے ڈہری روہتاس قومی شاہراہ کو جام بھی کیا جسے پولس نے پرسکون کر جام کو ختم کرایا ۔ پولس اسٹیشن سربراہ نکنج پرساد نے بتایا کہ متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے صدر اسپتال سہسرام بھیجا گیا ہے اور پولس معاملے کی جانچ کررہی ہے ۔