سہسرام کانگریس ایم پی منوج کمار رام پر ہوا جان لیوا حملہ،پھٹاسر،گارڈ اور ڈرائیور ہوا زخمی

تاثیر 30  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

            سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس اور کیمور ضلع کے قریب کدرا تھانہ علاقہ کے ناتھوپور میں واقع سینٹ جان انٹرنیشنل اسکول جو سہسرام ​​پارلیمانی حلقہ کے کانگریس رکن منوج کمار رام کے بھائی کا ہے، اسی اسکول کے قریب کچھ زمین کو لیکر گاؤں والوں کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا جسکے حل کیلئے کانگریس ایم پی آج اپنے لو لشکر کے ساتھ اپنے گاؤں پہنچے تو گاؤں والوں نے ان پر آج ہی جان لیوا حملہ بھی کردیا جسمیں ایم پی منوج کمار رام کا سر پھٹ گیا جبکہ انکے گارڈ اور ڈرائیور کے ساتھ بھی گاؤں والوں نے مار پیٹ کی، جسکے بعد کانگریس ایم پی منوج کمار رام اور انکے ساتھی اپنی جان بچانے کیلئے وہاں سے بھاگ گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کیمور اور ڈی ایس پی کے ساتھ بڑی تعداد میں پولس فورس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کیا ۔ اس حملے میں کانگریس ایم پی منوج رام کا سر تو پھٹا ہی انکے ساتھ انکا گارڈ اور ڈرائیور بھی بری طرح زخمی ہوا ہے، سبھی کو علاج کیلئے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے اور موقع پر بڑی تعداد میں پولس فورس کی تعیناتی بھی کر دی گئی ہے ۔