تاثیر 10 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ڈیما ہساو (آسام)، 10 جنوری:امرنگسو کوئلے کی کان میں پھنسے کان کنوں کی تلاش کا کام جمعہ کو پانچویں روز میں داخل ہوا لیکن اب تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ آپریشن کے تیسرے روز ایک کان کن کی لاش ملنے کے بعد راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف اداروں کو کوئی کامیابی نہیں ملی۔ جائے حادثہ پر کان کنوں کے لواحقین امید بھری نظروں سے ریسکیو آپریشن کو دیکھ رہے ہیں۔
تلاشی مہم آج پانچویں دن صبح 7.45 بجے شروع کی گئی۔ کان سے پانی نکالنے کے لیے پمپس کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ ایئر انڈیا کے ساتھ ساتھ کول انڈیا کے پمپوں سے بھی کان سے پانی نکالا جا رہا ہے۔ اسی دوران بحریہ نے سونار سسٹم کے ذریعے کان میں موجود کان کنوں کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔