آئیٹا کی مرکزی اور ریاستی سطح کی ٹیم کی تشکیل کامیابی کے ساتھ مکمل

تاثیر  06  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

مدھےپورہ (6جنوری2025)  حالیہ دنوں آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے آل انڈیا SAC ممبران کی میٹنگ کا انعقاد آئیٹا کے مرکزی ہیڈکواٹرز نئی دہلی میں کیا گیا، جہاں قومی صدر اور ریاستی صدر کا انتخاب مکمل ہوا۔ جناب شیخ عبدالرحیم صاحب کو میقات 2025-2028 کے لیے قومی صدر منتخب و جناب شاہد جلال صاحب کو آئیٹا بہار کا ریاستی صدر منتخب کیا گیا۔ جناب انور ساحل صاحب کو آئیٹا بہار کا ریاستی سکریٹری تقرر کیا گیا۔
صدر اور سکریٹری کے انتخاب کے بعد بہار اسٹیٹ ایڈوائزری کونسل میں دو خالی نشستوں کے لئے  جناب ڈاکٹر منصور معصوم اور جناب ابونصر نہال الدین صاحبان کا انتخاب عمل میں آیا۔
واضح رہے کہ اس موقع پر آئیٹا کی مرکزی ٹیم بھی تشکیل دی گئی۔ ڈاکٹر آیت اللہ فاروق اور عبدالقادر (قومی نائب صدر)، مختار احمد کوتوال (جنرل سیکرٹری)، شکیل احمد، خالد اقبال، سید عارف علی، اسلم فیروز، انیس احمد، ڈاکٹر فیروز خان، فہیم مومن، فردوس اختر، صفیہ انجم ( نیشنل سیکرٹری) بنایے گیے۔
آئیٹا بہار کے ریاستی مشاورتی کونسل کے ممبر منظر عالم، شاداب اختر، اعجاز نسیم صاحبان سمیت تمام ممبران نے خوشی کا اظہار کیا ہےاور اپنے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کیا ہے۔