گجرات کے وڈودرا میں تین اسکولوں کو بم سے نشانہ بنانے کی دھمکی

تاثیر  24  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

وڈودرا، 24 جنوری: گجرات کے وڈودرا میں تین اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ بھائیلی علاقے میں واقع نورچنا اسکول کے پرنسپل کو صبح تقریباً چار بجے اس سلسلے میں ایک ای میل موصول ہوا۔ وڈودرا میں نورچنا کے تین اسکول ہیں۔ اس کے بعد پولیس نے بھائیلی اور سما کے دونوں اسکولوں میں بم اسکواڈ کے ساتھ چیکنگ شروع کردی۔ اسکول بس سمیت گاڑیوں کی بھی چیکنگ کی گئی۔