مہا کمبھ سے واپس آرہے یاتریوں کی بس سے ٹکر، تین کی موت

تاثیر 30  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جونپور، 30 جنوری : منگرآبادشاہ پور تھانہ علاقے میں بدھ کی دیر رات رائبریلی پریاگ راج شاہراہ پر پریاگ راج مہاکمب میں مونی اماوسیہ پر نہانے کے بعد واپس آ رہی ایک کار اور بس کے درمیان ہونے والی ٹکر میں تین یاتریوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
پریاگ راج مہا کمبھ میں مونی اماوسیہ کے موقع پر نہانے کے لیے چھ لوگ ویگن آر کار میں نکلے تھے۔ نہانے کے بعد عقیدت مند اپنی گاڑی میں اپنے گھروں کو جارہے تھے۔ ان کی کار کل رات دیر گئے ستھریا تھانے کے قریب پہنچی ہی تھی کہ سامنے سے آنے والی ایک خالی روڈ ویز بس سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔ کار میں سوار تمام لوگ بری طرح پھنس گئے۔