تاثیر 03 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بہار شریف 3 جنوری(محمد دانش) ریاست بہار کے معروف و بر صغیر پیمانے پر مشہور افسانہ نگار جناب شہاب دائروی اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔انا للہ و انا الیہ راجعون اللہ تعالیٰ مرحوم کو آپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور آخرت میں بلند سے بلند مقام سے نوازے۔نیز آپ کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔اپ مرحوم کا انتقال گزشتہ روز شام کے وقت عمل پزیر ہوا۔یہ انتقال آپ کے دولت کدے پر ہی عمل پزیر ہوا۔مرحوم کی نماز جنازہ محلہ کی دائرہ پر مسجد میں ادا کی گئی اور اسی محلہ دائرہ پر کے قبرستان میں آپ کی تدفین عمل میں ہوئی۔۔مرحوم شہاب دائروی کے پسماندگان میں اہلیہ ڈاکٹر عشرت آرا سلطانہ کے علاؤہ ایک فرزند ارجمند اور پانچ دختران نیک اختر ہیں۔اپ مرحوم کے کئی معاصر افسانہ نگار آج بھی حیات ہیں۔شہاب دائروی مرحوم کے متعلق کیا کہا جائے۔اپ ایک کامیاب افسانہ نگار و مضمون نگار واقعی گزرے ہیں۔اپ کے کئی افسانوی مجموعے منصہء شہود پر آ چکے ہیں۔ان کے علاوہ آپ پر یا آپ کے افسانوں پر جو مختلف اہل قلم نے اپنی گراں قدر آرا کا اظہار فرمایا ہے۔اس کے مجموعے بھی بازار میں دستیاب ہیں آپ موصوف انتہائی مخلص و ملنسار انسان گزرے ہیں۔ آپ موصوف اردو زبان و ادب کی تنزلی پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار فرماتے تھے۔اس موقع پر آپ مرحوم کے اپنے بھانجہ ڈاکٹر فیصل ارشد،بینام گیلانی،افتاب عالم عرف بںن،محمد محفوظ کپڑا مرچنٹ،ڈاکٹر سرفراز،ڈاکٹر کاظمی۔ آفتاب حسن شمس،شہنواز کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی و غیر مقامی حضرات شریک ہوئے۔