تاثیر 27 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ( فضا امام)-کانگریس کے سینئر لیڈر واے آئی سی سی ممبر محمد نوشاد اسمبلی حلقہ کے جالے، کمرولی، گرری ،مسا،کروا،مدلمن، جہانگیر ٹولہ، برہم پور، کرونی، بھپورا، کٹاسا، نستہ، گھوگھراہا، نوادہ، وغیرہ گاؤں کا دورہ کیا موقع پر محمد نوشاد نے کہا کہ ملک میں کانگریس ہی ایک ایسی پارٹی ہے جو بلاتفریق سبھوں کو ایک ساتھ لیکر چلتی ہے اس پارٹی میں ذرہ برابر بھی بھد بھاؤ کی کوئی گنجائش نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ آج بڑی تعداد میں لوگ ذوق در ذوق اس پارٹی کی رکنیت لینے میں سبقت حاصل کر تے ہیں۔ جناب نوشادنے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن میں بہار کے اندر انڈیا الانئس کی حکومت کثیر اکثر یت سے بنے گی کانگریس تنظیمی طور پر بہت مضبوط ہوئی ہے _انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر راہل گاندھی پورے ملک میں بہت عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں اور پیدل یاترا کرکے انہوں نے ملک کے عوام کو جو پیغام دیا ہے وہ قابل تعریف ہے _واضح ہو کہ محمد نوشاد دلی اور بہار کی سیاست میں بہت مضبوط پکڑ رکھتے ہیں راہل گاندھی کے بہت قریبی مانے جاتے ہیں جالے اسمبلی حلقہ میں انکی اپنی ایک الگ پہچان ہے گاہے بگاہے حلقہ میں رفاہی کاموں کو انجام دیتے رہتے ہیں ان دنوں پورے اسمبلی حلقہ کا دورہ کر کے لوگوں کے مسائل سے رو برو ہو رہے ہیں امید کی جاتی ہے کہ کٹھن بندھن کے متوقع امیدوار ہو سکتے ہیں ۔