اکھلیش نے ملکی پور ضمنی انتخاب میں شکست قبول کرتے ہوئے دھاندلی کا الزام لگایا

تاثیر 08  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 8 فروری : ملکی پور اسمبلی کے رجحانات میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے امیدوار کے مسلسل پیچھے رہنے کے بعد، ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے انتخابی دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ایک طرح سے اپنی شکست قبول کرلی ہے۔ اکھلیش یادو نے ٹوئٹر پر کہا کہ بی جے پی ووٹوں کی بنیاد پر پی ڈی اے کی بڑھتی ہوئی طاقت کا سامنا نہیں کر سکتی۔ اس لیے وہ انتخابی نظام کا غلط استعمال کرکے جیتنے کی کوشش کرتی ہے۔ ایسے انتخابی دھاندلی کو انجام دینے کے لیے جس سطح پر عہدیداروں کو جوڑ توڑ میں ملوث ہونا پڑتا ہے وہ ایک اسمبلی میں تو ممکن ہے لیکن یہ 403 اسمبلیوں میں کام نہیں کرے گا۔