تاثیر 09 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ،9 فروری : معروف شاعرہ ارادھنا پرساد کی اردو رسم الخط کی کتاب “پھول چپ اور بولتی خوشبو” کی تقریب رسم رونمائی کا انعقاد پروفیسر اعجاز علی ارشد کی صدارت میں بہار اردو اکادمی پٹنہ کے کانفرنس ہال میں ہوا۔اپنے صدارتی خطبہ میں پروفیسر اعجاز علی ارشد نے کہا کہ ارادھنا پرشاد نے بہت ہی کم وقت میں ہندی کویتائوں کے ساتھ ساتھ اردو شاعری میں بھی اپنا مقام بنا لیا ہے ۔ انکی کچھ کتابیں ہندی میں بھی آئی ہے ۔ ابھی حال میں آئی ہندی کتاب کا اردو رسم الخط میں مذکورہ کتاب منظر عام پر آئی ہے ۔ ارادھنا پرشاد کی خوش گلو آواز نے مشاعروں میں بھی نہ صرف اپنے شہر بلکہ بین الاقوامی سطح تک اپنی پہچان بنائی ہے ۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ افسانہ نگار، شاعر، و ڈرامہ نگار ڈاکٹر قاسم خورشید نے اس موقع پر کہا کہ ارادھنا پرشاد کی اردو میں اس تخلیق کا کافی مقبولیت حاصل ہوگا۔ ہندی میں لکھی گئی کتاب نے ادب کی دنیا میں زبردست پہچان بنائی ہے ، معروف شاعر خورشید اکبر نے کہا کہ ارادھنا پرشاد کی “پھول چپ اور بولتی خوشبو” طائرانہ نظروں سے گزرا۔ انکے اشعار زندگی کے اندر جھانک کر دیکھتے ہیں اور اس میں کافی گہرائی و گیرائی موجود ہے ۔شاعر شکیل معین نے بھی ارادھنا پرساد کی اس نئی کتاب پر انہیں مبارکباد پیش کی اور انکی کتاب کی مقبولیت کا اندازہ مجھے بہت پہلے ہوگیا تھا ۔اس موقع پر سشیل ساحل، خورشید اکبر، سنجے کمار کندن، ارشد فیروز، نور عالم، رمیش کنول، آر پی گھائل، نصر عالم نصر، اسامہ خان،روی کشن ، معین اختر ، پرتیبھا رانی، نکھت آرا، شمع کوثر، پرویز عالم نے اپنی موجودگی اور اپنے بہترین خیالات کا اظہار کر کے اس موقع کو خوب محظوظ کیا۔ نسیم اختر نے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔