بندھن بینک نے کولکتہ کے پودار کورٹ میں نئی شاخ کھولی، تین ریاستوں میں 9 نئی شاخوں کا افتتاح

تاثیر 20  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

محمد نعیم

کولکتہ: بندھن بینک نے آج تین ریاستوں میں 9 نئی شاخوں کے افتتاح کا اعلان کیا۔ ان میں سے ایک شاخ کولکتہ، مغربی بنگال میں، چھ شاخیں اتر پردیش میں اور دو شاخیں مہاراشٹر میں قائم کی گئی ہیں۔ مغربی بنگال کی نئی شاخ کولکتہ کے پوڈار کورٹ، 43 ولیم کیری سرنی میں واقع ہے۔

بندھن بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او، جناب پارتھ پرتیم سین گپتا نے کولکتہ میں اس نئی شاخ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بینک کے دیگر سینئر عہدیداران اور مقامی معززین بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں، انہوں نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب راجندر کمار ببّر کی موجودگی میں ڈیجیٹل طریقے سے دیگر 8 شاخوں کا بھی افتتاح کیا۔

بینک کی یہ توسیع اس کی حکمت عملی کے مطابق ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں اپنی موجودگی کو مضبوط کرنا اور مختلف شعبوں میں خدمات فراہم کرنا ہے۔ ان نئی شاخوں کے آغاز کے ساتھ، بندھن بینک اب پورے ہندوستان میں 6300 سے زائد بینکنگ آؤٹ لیٹس کے ذریعے صارفین کو خدمات فراہم کرے گا۔ مغربی بنگال میں فی الحال بندھن بینک کی 1720 شاخیں موجود ہیں۔

اس موقع پر بندھن بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او جناب پارتھو پرتیم سین گپتا نے کہا کہ “ہمیں تین ریاستوں میں 9 نئی شاخوں کے افتتاح کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، جس میں کولکتہ کی یہ شاخ بھی شامل ہے۔ ہمارے شاخوں کے نیٹ ورک کی توسیع سے صارفین کو مزید آسان اور مؤثر خدمات حاصل ہوں گی۔ ہم مسلسل اپنی ترقی کی راہ پر گامزن ہیں اور مزید علاقوں میں اپنی پہنچ بڑھاتے رہیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین تک بینکنگ سہولیات پہنچائی جا سکیں۔ ہمارا مقصد صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق بہترین حل فراہم کرنا ہے۔

“فی الوقت، بندھن بینک ملک کی 36 میں سے 35 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔