تاثیر 20 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ارریہ: (مشتاق احمد صدیقی) بہار حکومت اور ضلع انتظامیہ ارریہ کے کلچر اینڈ یوتھ ڈپارٹمنٹ کے مشترکہ زیراہتمام گزشتہ دنوں ٹاؤن ہال ارریہ میں بسنت پنچمی مہوتسو-2025 کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا افتتاح ضلع مجسٹریٹ ارریہ مسٹر انل کمار، پولس سپرنٹنڈنٹ ارریہ مسٹر انجنی کمار اور موجودہ عہدیداروں نے مشترکہ طور پر شمع روشن کرکےکیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ارریہ، سب ڈویژنل آفیسر ارریہ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈ کوارٹر، ڈسٹرکٹ آرٹ اینڈ کلچر آفیسر ارریہ وغیرہ موجود تھے۔ ضلع مجسٹریٹ نے بسنت پنچمی مہوتسو-2025 کے موقع پر پینٹنگ، رنگولی اور کوئز مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے آنے والے اسکولی طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے تیار کردہ رنگولی کی مختلف اقسام اور ٹاؤن ہال ارریہ میں لگائی گئی پھولوں کی نمائش کا مشاہدہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں ارریہ کے ڈسٹرکٹ آرٹ اینڈ کلچر آفیسر شری سانیال کمار نے بتایا کہ پینٹنگ میں پہلے ساکشی کماری، دوسرے نمبر پر تنو پریا اور تیسرے نمبر پر سجل کماری رہی۔ رنگولی گروپ میں پہلی پوزیشن گیتانجلی کماری، پرگتی کماری، خوشی کماری، دوسری پوزیشن کاجل، ساکشی پریا، انوشکا کماری اور تیسری پوزیشن ارچنا، دلروبا، شاہدہ صدیقی نے حاصل کی۔ اسی طرح کوئز مقابلہ (گروپ) میں پہلی پوزیشن پیوش کمار، ابھینو کمار مشرا، دوسری پوزیشن میانک کرشنا، کماری سپنا، محمد شاہنواز اور تیسری پوزیشن ام ثنا، عطیہ سرور اور خوشبو نے حاصل کی۔ جیوری (رنگولی، پینٹنگ) میں مسٹر راجیش کمار، مسٹر مرنل پردھان، کوئز اسکوررز – مسٹر دریش راجہ، مسٹر دانیال راجہ شامل تھے۔ جبکہ سٹیج ڈائریکٹر شری نار سنگھ ناتھ منڈل نے کیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام اور اسکول کے طلبہ اور طالبات بڑی تعداد میں موجود تھے۔