دہلی اسمبلی – وزراء اور ایم ایل اے نے رکنیت کا حلف لیا، وجیندر گپتا اسپیکر بنے

تاثیر 23  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 24 فروری :بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کے قیام کے بعد نئی منتخب دہلی اسمبلی کا تین روزہ اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔ آج آٹھویں اسمبلی کے پہلے اجلاس کے پہلے دن وزیراعلیٰ، وزراء اور نو منتخب ایم ایل ایز نے رکنیت کا حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد بی جے پی کے سینئر لیڈر وجیندر گپتا کو متفقہ طور پر دہلی اسمبلی کا اسپیکر منتخب کیا گیا۔
اسمبلی اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے سینئر بی جے پی ایم ایل اے ارویندر سنگھ لولی کو پروٹیم اسپیکر کے طور پر حلف دلایا۔ اس کے بعد اسمبلی میں ارویندر سنگھ لولی نے وزیر اعلیٰ، وزراء اور ایم ایل اے کو ایک ایک کرکے رکنیت کا حلف دلایا۔ سب سے پہلے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے حلف لیا۔ اس کے بعد ان کے کابینہ کے چھ وزراء پرویش ورما، آشیش سود، منجندر سنگھ سرسا، رویندر اندراج سنگھ، کپل مشرا اور پنکج کمار سنگھ نے حلف لیا۔ اس کے باقی تمام ایم ایل ایز نے ترتیب وار حلف لیا۔